جرمنی میں لازمی رجسٹریشن

جرمنی میں لازمی رجسٹریشن ھر رہائشی کے لئے لازمی ہے۔ نئی رھائش میں منتقل ہونے کے ۲ ہفتوں

کے اندر اندر مطعلقہ آفس میں رجسٹریشن کروانی لازم ہے۔ اسی طرح ہر نئی رھائش میں منتقل ہونے

کے ۲ ہفتوں کے اندر اندر دوبارہ نئی رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

 

رجسٹریشن کے لیے کن دستاویزات کی ضرورت ہو گی؟

۔ پاسپورٹ، سول حیثیت کا سرٹیفکیٹ (ترجمہ شدہ یا انٹرنیشنل)۔

جرمنی آمد کی تصدیق، جو آپ کو نقل مکانی اور پناہ گزینوں کے وفاقی دفتر سے ملتا ہے

Bundesamt für Migration und Flüchtlinge (BAMF)

۔ پناہ کے متلاشی ہونے کا سرٹیفکیٹ جو آپ کو نقل مکانی اور پناہ گزینوں کے وفاقی دفتر سے ملتا ہے

۔ پناہ گزین شناختی کارڈ جو آپ کو نقل مکانی اور پناہ گزینوں کے وفاقی دفتر سے ملتا ہے۔

(Aufenthaltsgestattung)

۔ عارضی سرٹیفکیٹ سیاسی پناہ گار کے لئے، جو مقامی مطعلقہ اتھارٹی سے ملتا ہے۔

۔ مکمل بھرا ہوا اور آپ کے دستخط کے ساتھ رجسٹریشن فارم ۔

 

۔ اپارٹمنٹ؍ رھائش دےنے والے سے تصدیق نامہ

= مثال کے طور پر مالک مکان یا مطعلقہ آفس سے۔

یہ رجسٹریشن کا حصہ بھی ہو سکتی ہے، جس پر تاریخ اور اس کے لئے مطعلقہ آفیسر کے دستخط

بمع عارضی شیلٹر کی مہر ضروری ہے۔

 

نابالخ اکیلے پناہ گزین کو اس ادارہ کا سرٹیفکیٹ لانا لازم ہوگا۔

 

میں رجسٹریشن کہاں کر سکتا ہوں؟

شہر کولون میں ۹ ایسے سروس سینٹر ہیں جدھر آپ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

بنیادی طور پر آپ اس علاقے کے سروس سینٹر سے رابط کریں گے ، جس میں آپ رہتے ہیں۔

 

سروس سینٹر کے ایڈریس

Innenstadt : سروس سینٹر

Laurenzplatz 1, 50667 Köln

Bezirksrathaus Rodenkirchen

Hauptstraße 85, 50996 Köln : سروس سینٹر

Bezirksrathaus Lindenthal

Aachener Straße 220, 50931 Köln : سروس سینٹر

Bezirksrathaus Ehrenfeld

Venloer Straße 419-421, 50825 Köln : سروس سینٹر

Bezirksrathaus Nippes

Neusser Straße 450, 50733 Köln : سروس سینٹر

Bezirksrathaus Chorweiler

Athener Ring 5, 50765 Köln : سروس سینٹر 

Bezirksrathaus Porz

Friedrich-Ebert-Ufer 64-70, 51143 Köln : سروس سینٹر 

Bezirksrathaus Kalk

Kalker Hauptstraße 247-273, 51103 Köln : سروس سینٹر

Bezirksrathaus Mülheim

Wiener Platz 2a, 51065 Köln : سروس سینٹر

 

سروس سینٹر کے کام کے اوقات

پیر اور جمعہ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک

منگل صبح 9:30 بجے سے شام 18:00 بجے تک

جمعرات صبح 7:30 بجے سے شام 16:00 بجے تک

بدھ صرف طے شدہ ملاقات